وڈھ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماءجان محمد گرگناڑی جن کو گزشتہ روز اغواءکیا گیا تھااب انتظامیہ کی جانب سے ایک گھنٹے کے اندر اندر بازیابی کی یقین دہانی کے بعد بی این پی کی مرکزی قیادت کے فیصلے مطابق ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیاگیاجس کے بعد سڑکیں کھولنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں بی این پی کے ضلعی صدر میر شفیق الرحمن ساسولی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایک گھنٹے کے اندر مغوی رہنمائکی بازیابی نہیں ہوتی تو ایک بار پھر قومی شاہراہ کو بند کیا جائیگا






