شیرانی : ضلع شیرانی میں خسرے کی وباسے سینکڑوں بچے متاثر ایک بچی جاں بحق اب تک ہونے والی اموات کی تعداد تین ہوگئی مزید ہلاکتوں کا خدشہ عوامی حلقوں کا محکمہ صحت فوری اقدامات اٹھانے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق خسرے کی وباءنے ضلع شیرانی کو لپیٹ میں لے لیا ہے گذشتہ دنوں کلی کوک مانی خواہ کے رہائشی صالح محمد کے گھر کی دو بچیاں خسرے کی وباءسے جاں بحق ہوگئیں تھی جبکہ ہفتہ کوایک سالہ صابیحہ ولد شیرمحمد سکنہ تر یوسی کڑم خسرے سے جاںبحق ہوگئی عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگربروقت اقدامات نہیں اٹھاے گئے تو وباءمزید پھیلے گی محکمہ صحت نے روٹین ایمونیزیشن تاخیر سے شروع تو کردی ہے البتہ متاثرہ بچوں کے لئے کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے۔
