گوادر کو باڑ لگانا ترقی کو منقسم کرنے کی سازش ہے ‘ میر حمل کلمتی

گوادر کو باڑ لگانا ترقی کو منقسم کرنے کی سازش ہے ‘ میر حمل کلمتی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

گوادر:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر حمل کلمتی نے کہاہے کہ گوادر شہر کو باڑلگاکر سیکورٹی حصار میں لیکر شہر اور گردنواح کو تقسیم کرنے کے علاوہ گوادر کی ترقی و تعمیر کو بھی ایک طرح سے منقسم کرنے کی سازش ہے،گوادر باڑ منصوبے کے مسئلے پر اسمبلی کی فلور پر آواز بلند کریں گے انہوں نے کہاکہ خدشہ ہے کہ اس منصوبہ کے پیچھے کچھ چپے منصوبے ہیں اور یہ باڑ اسکی ابتدا ہے،ھم سیکورٹی کی خلاف نہیں بلکہ سیکورٹی یہاں کی تعمیر وترقی اور خوشحالی اور سرمایہ کاری کیلئے بنیادی اہمیت کا حامل ہے لیکن گوادر کو حصار میں لیکر باڑ لگانا کئی خدشات و تحفظات کو جنم دے رہا ہے جس پر گوادر سمیت ارد گرد کے عوام،سیاسی جماعتوں اور ہر طبقہ فکر کو تشویش لاحق ہے،سمجھ سے بالاتر کہ اب اچانک کیوں باڑ لگا کرشہر کو سیکورٹی حصار میں لیا جارہا،انہوں نے گوادر میں فرینڈلی ماحول کا قیام گوادر پورٹ کی آپریشنل ،اندرون و بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ضروری ہے نا کہ گوادر کو باڑ میں کرکے اندرون و بیرونی سرمایہ کاروں کو یہ تاثر دینا کہ شہر کی سیکورٹی کی حالت درست نہیں اور اسے لئے باڑ لگا کر سیل کر دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی کی فلور پر آواز بلند کریں گے،اور اس پر شدید احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!