ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے ،شہزاد اکبر

ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے ،شہزاد اکبر

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے ،کسی بھی شخص کے بارے میں قانون اور حقائق سے ہٹ کر بات نہیں کی ،نوازشریف کا معاملہ ڈیپوٹیشن کا ہے ،،نوازشریف وزٹ ویزے پر لندن گئے ہیں ،برطانیہ نے نوازشریف کی ڈی پورٹیشن سے انکار نہیں کیا، لیکن ابھی اُن کا واضح مو¿قف نہیں ، ہم نوازشریف کےلئے حوالگی کا کیس بھی فائل کریں گے ،اس کےلئے ہمارا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں ، ہمیں پہلے برطانیہ سے ایم او یو کرناہوگا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر احتساب وداخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ہم ہی نہیں مریم نواز بھی کہہ رہی ہیں کہ نوازشریف جلد پاکستان میں ہوں گے ،کافی عرصے سے وہ یہی چورن بیچ رہی ہیں ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میں نے کسی بھی شخص کے بارے میں قانون اور حقائق سے ہٹ کر بات نہیں کی ، نوازشریف کا کیس اسحاق ڈار سے تھوڑ امختلف ہے ،یہاں معاملہ ڈیپوٹیشن کا ہے ،نوازشریف وزٹ ویزے پر برطانیہ گئے ہیں جب ان کی ضمانت ختم ہوئی تو ان کی واپسی کےلئے برطانیہ سے رابطہ کیا ، ان کو ڈیپورٹ کرنے کےلئے برطانوی حکومت سے درخواست کی اور برطانیہ کے کچھ مقدموں کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ نے نوازشریفکی ڈی پورٹیشن سے متعلق انکار نہیں کیا،ابھی تک برطانیہ کا واضح مو¿قف نہیں آیا، برطانیہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ، شیخ رشید کے بیان کے حوالے سے میں بات نہیں کرسکتا ۔شہزاد اکبر نے کہا کہ ہم نوازشریف کےلئے ایکسٹراڈیشن بھی فائل کریں گے ،اس حوالے سے ہمارا برطانیہ سے کوئی معاہدہ نہیں ، ہمیں پہلے برطانیہ سے ایم او یو کرناہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!