نوکنڈی(بلال شہزاد) نوکنڈی اور گردونواح میں گرد و آلود اور یخ بستہ ہواوں کے چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوکنڈی و گردنواع میں گزشتہ رات سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگئی۔ سائبیرین ہوائیں چلنے سے سردی کی لہر بڑھ گئی جبکہ تیز ہواوں کی زد میں آکر بجلی کا کھمبا گرنے سےپورے شہر کو بجلی کی سپلائی بند ہوگئی شدید سردی میں بجلی کی بندش سے شہری سخت مشکلات سے دوچار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نوکنڈی میں اچانک سائبیرین ہواؤں کے باعث سردی کی شدت بڑھنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔نوکنڈی اوراطراف کے علاقوں میں طوفانی اور ریتلی ہواوں کی لپیٹ میں حدنگاہ 1 کلومیٹرسے بھی کم ہے۔دوسری جانب شہر میں سوختی لکڑیوں کی مانگ میں اضافے اور قلت سے شہری سخت پریشان ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید کچھ دنوں تک سردی کی شدت میں اضافے سے اگلے ایک ہفتے تک کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔





