کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) چیف آف سراوان سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں بلکہ جیلموریت، دھمکی موریت ہے، حکمران جماعتوں میں اراکین متعصب اعلی اور فاشسٹ اعظم سے تنگ ہیں BAP کے 14اراکین اِس طرف آنے کو تیار ہیں لیکن اس چیز نے اپنے حاکموں کے دھمکیوں سے ان کو بلیک میل کیا ہے اس حد تک فون پہ بات نہیں کر سکتے ہیں،ریاست کمزور ہو رہی ہے






