کوئٹہ : ملک بھر میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کرلی گئی، ایف بی آر نے رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کر دی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 4ہزار149 غیر قانونی پیٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے رپورٹ وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں 13سو زائدغیر قانونی پیٹرول پمپس موجود ہیں ، بلوچستان میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کی تعداد 2ہزار309ہے،خیبر پختونخوا میں غیر قانونی پیٹرول پمپس 344ہیں جبکہ سندھ میں غیر قانونی پمپس کہ تعداد 132 ہے۔ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن ہوگا،خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع سے آپریشن کا آغاز ہوگا،پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی فروخت کرنے والے پمپس کو سیل کیا جائے گا






