محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات حکومت نے نہیں کرائی‘ فواد چوہدری

محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات حکومت نے نہیں کرائی‘ فواد چوہدری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ فنکشنل لیگ کے رہنما محمد علی درانی کی شہباز شریف سے ملاقات حکومت نے نہیں کرائی۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ملاقات میں شہباز شریف کی بھی خواہش شامل تھی۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس ملاقات کے حق میں نہیں تھیں، ملاقات کس نے کروائی یہ تو آپ کو پتا ہی ہے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کا مشورہ ہوتا تو یہی ہوتا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے گریز کیا جانا چاہیے تھا لیکن حکومت کا نیب پر کوئی کنٹرول نہیں ہے، نیب ایسے فیصلے کرتی ہے جس کے سیاسی نتائج ہوتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!