کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کے آٹھ اضلاع سے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 121 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4514 ہوگی، صوبے میںکورونا سے86 مصدقہ اور مشتبہ مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے ۔ محکمہ صحت بلوچستان کے کورونا وائرس آپریشن سیل کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کے روزکوئٹہ، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ،پشین، جعفرآباد،خضدار،ہرنائی، نوشکی میں مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہونے والے 121 نئے مریضوں کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں وائرس سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 4514 ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے مجموعی طوپر 49 مریضوں کی اموات واقع ہوئی ہے جبکہ 37 مشتبہ افراد کے انتقال سے صوبے میں ہونے والے اموات کی تعداد 86 ہوگی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران 58 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد صوبے میں اب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1565 ہوگی ہے ۔محکمہ صحت کے مطابق مصدقہ کیسز میں سے 4357 مریض مقامی سطح پر وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے 4357 کا تعلق کوئٹہ،134 کا قلعہ عبداللہ،132 کا پشین59 کا قلعہ سیف اللہ اور 52 کا تعلق لسبیلہ سے ہے ۔ رپورٹ کے مطابق 450 افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق پیر کے روز تک بلوچستان بھر میں اب تک 61149 افراد کی اسکریننگ کے دوران 25375افراد کے کئے گئے کورونا ٹیسٹ کے دوران 4514 مریضوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔





