سانحہ ڈھنگ، انتظامیہ اور حکومت نے علاقے کو بندوق برداروں کے حوالے کر دیا ہے،نذیر بلوچ

سانحہ ڈھنگ، انتظامیہ اور حکومت نے علاقے کو بندوق برداروں کے حوالے کر دیا ہے،نذیر بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پنجگور / بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری میر نذیر احمد بلوچ نے سانحہ ڈھنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اس قسم کے واقعات سے یہی اندازہ ہوتا ہے کہ انتظامیہ اور حکومت نے علاقے کو بندوق برداروں کے حوالے کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس اگر ان بندوق بردار و کو کسی کی حمایت حاصل نہ ہوتا تو دنک والا واقعہ پیش نہ آتا پورے علاقے میں چوری ڈکیتی کی واداتیں عام ہیں اب ہمارے خواتین بھی ان دہشت گردوں سے غیر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ پورے علاقے میں بندوق بردار اور کالے شیشے والے گاڑی والوں کا راج ہے انہوں نے کہاکہ برمش جیسی ننھی پری کو زخمی کرنا اور اس کی ماں کو اس کی آنکھوں کے سامنے شہید کرنا انتہائی درندگی کا ثبوت ہے ایسے درندوں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنا آور برمش کو انصاف فراہم کرتا ریاست کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ تربت اور پنجگور کے حالاتِ ایک جیسے ہیں پنجگور میں چوری ڈکیتی قتل وغارت کی وارداتیں عام ہیں اور انتظامیہ نام کی چیز موجود نہیں اج صبحِ سویرے پنجگور چتکان ایریا میں کالے شیشے والے گاڑی میں سوار بندوق برداروں نے متعدد دکانوں کو لوٹ لیا اانہوں نے کہا کہ پنجگور میں 3 جون کو ہونے والے احتجاجی مظاہرہ کی بی این پی حمایت کا اعلان کرتا ہے جبکہ بی این پی کی مرکزی کال پر 8 جون کو پنجگور سمیت بلوچستان بھر میں سانحہ ڈھنک کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا آس سلسلے میں پنجگور کے غیور عوام مختلف پارٹیوں کے رہنماؤں ورکرز سماجی تنظیموں سے اپیل کی جاتی ہے کہ اس احتجاجی ریلی میں شرکت کرکے سانحہ ڈنگ کی بھر پور مذمت کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!