سندھ نے لاک ڈاؤن کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی جبکہ کاروباری اوقات میں 2 گھنٹے کا اضافہ کردیا گیا۔محکمہ داخلہ سے جاری نئے حکم نامے کے مطابق قومی رابطہ کمیٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت لاک ڈاؤن کے حوالے سے قومی سطح کی پالیسی سے متعلق تبادلہ خیال ہوا حکم نامے میں کہا گیا کہ اجلاس میں کورونا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکتے ہوئے معیاری طریقہ کار کے تحت معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے متعلق مختلف فیصلے کیے گئے





