اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بے وقوف ہی ہوگا جسے پتہ نہ ہو ملک کے کیا مسائل ہیں، میرے بیان کو بالکل غلط لیا گیا کہ میری تیاری نہیں تھی۔ وز یراعظم عمران خان نے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا کہ پاکستان کے حل تکلیف دہ ہیں۔ گھر پر قرض اس لیےچڑھتا ہے کہ آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہوتے ہیں، خرچے کم کرتے ہیں تو گھر میں تکلیف ہوتی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5 ماہ سے پوزیٹیو ہے، ہم مارکیٹ میں روپے کو روکنے کیلئے ڈالر نہیں پھینک رہے، ہمارا روپیہ گرنے سے بچ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری ریمیٹنس اور ایکسپورٹ بڑھی ہے،17 سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ پانچ ماہ سے پوزیٹیو ہے، 2 سال میں 20 ارب ڈالر قرض واپس کیا ہے۔






