چاغی ،  آر ایچ سی ہسپتال میں ڈاکٹرز ناپید ،ادویات غائب

چاغی ، آر ایچ سی ہسپتال میں ڈاکٹرز ناپید ،ادویات غائب

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

چاغی(نامہ نگار) چاغی آر ایچ سی ہسپتال چاغی میں ڈاکٹرز ناپید ۔ادویات غائب مریض رل گئے ۔تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی ہسپتال چاغی میں ڈاکٹرز کے تبادلے کے بعد اب ڈاکٹر کا نام و نشان تک نہیں ۔اسی طرح ادویات کا کوٹہ کم ہونے سے بھی مریض مشکلات سے دوچار ۔چاغی شہر کی بڑھتی ہوئی آبادی اور افغان مہاجرین کا بوجھ نے صحت کی بنیادی سہولیات پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔دور دراز سے آنے والے مریض ڈاکٹر نہ ہونے اور ادویات کی عدم دستیابی سے مایوس ہو کر لوٹ جاتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت ۔سیکرٹری صحت ۔ڈی جی ہیلتھ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ چاغی شہر میں ڈاکٹرز سمیت ادویات کا مسئلہ حل کردیا جائے تاکہ لوگوں کو مسائل اور مشکلات سے نجات مل سکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!