وزیراعظم کی موجودگی میں اپنےشہداء کوسپردخاک کرینگے، لواحقین

وزیراعظم کی موجودگی میں اپنےشہداء کوسپردخاک کرینگے، لواحقین

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سانحہ مچھ میں مزدوروں کے ہولناک قتل کی وردات پر بیوہ خاتون نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ جب عمران خان ہمارے درمیان موجود ہوںگے تو ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے اپنے والدین کو سپردخاک کرینگے۔ زہرہ نامی خاتون نے سماء کے پروگرام قطب آن لائن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعے میں ميرے ایک بھائی اور دو رشتہ داروں کو شہید کردیا گیا، گھر میں قیامت کا منظر ہے، سانحہ مچھ کے ذمہ دارانسان نہيں، 4سال کا بچہ اپنے والد کو سپرد خاک کرے گا، آخر وزيراعظم کب آئينگے؟۔ خاتون نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ سانحہ مچھ میں ملوث مجرمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور وزیراعظم عمران خان خود کوئٹہ آئیں، ہمیں یقین دلائیں کہ ہمارے قاتلوں کو گرفتار کرلیں گے۔ ہمیں انصاف دلائیں گے۔ زہرہ نے کہا کہ ہمارے لوگ روزی روزگار کمانے نکلے جس طرح بےدردی سے قتل کیا گیا وہ انسان کہلانے کے لائق نہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!