تمام قبائل قبائلی خونی رنجشوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، سردار حاجی محمد اختر یلانزئی

تمام قبائل قبائلی خونی رنجشوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں ، سردار حاجی محمد اختر یلانزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی نامہ نگار چیف آف یلانزئی سردار حاجی محمد اختر یلانزئی نے کہاہے کہ بلوچستان میں آباد تمام قبائل قبائلی خونی رنجشوں کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کریں، قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں تمام قبائل ایک گلدستے کے مانند ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یلانزئی ہاوس تربت میں نوشکی پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگوں کرتے ہوئے کہی اس موقع پرقبائلی رہنماؤں میر محمد ادریس یلانزئی، میر رحمانی یلانزئی،سردار زادہ دلاور خان یلانزئی، میر ولی یلانزئی،نوشکی پریس کلب کے صدر حاجی طیب یلانزئی ،نائب صدر ظہور گل جمالدینی، جنرل سیکرٹری مالک عدیل مینگل، جوائنٹ سیکرٹری غلام رسول جمالدینی، پریس اینڈ فنانس سیکرٹری برکت زیب سمالانی، آفس سیکرٹری عبدالقادر بادینی ، سینئر صحافی حاجی سعید بلوچ، ایم ابرہیم بلوچ، صادق بادینی، صلاح الدین بلوچ اور داؤد مینگل موجود تھے چیف آف یلانزئی سردار حاجی اختر یلانزئی نے مزید کہاکہ تعلیم ہی کی بدولت قوموں کی ترقی ممکن ہے، ہمیں علم کی ہتھیار سے لیس ہونا پڑے گا، بلوچ قبائل تعلیم ہی کے اوپر فوکس رکھے ، قبائلی رنجشوں اور ناراضگیاں ختم کرکے اپنے موجودہ اور آنے والے نسل کو تعلیم ہی سے آراستہ کرنا ہوگا، کیونکہ قبائلی رنجشوں سے مختلف اقوام قبائلی جنگوں میں دست وگریباں ہیں، جس سے امن وامان اور ترقی پر منفی اثر پڑھ رہی ہے، انہوں نے نوشکی پریس کلب کے اسٹڈی ٹور پر آنے والے صحافیوں کو مکران آنے پر خوش آمدید کہا مطالعاتی دورے سے مختلف علاقوں کے بارے مفید معلومات حاصل ہوسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ کے صحافی برادری اپنے قلم کے زریعے معاشرتی مسائل کو میڈیا میں اجاگر کریں اور قبائلی رنجشوں کے خاتمے کے لئے اپنے قلم کے زریعے کردار ادا کریں، تاکہ لوگوں میں شعور اجاگر ہوسکیں، انہوں نے یلانزئی ہاوس تربت میں نوشکی پریس کلب کے صحافیوں کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا ، آخر میں صدر پریس کلب نوشکی حاجی طیب یلانزئی نے چیف آف یلانزئی سردار حاجی اختر یلانزئی کا شکریہ ادا کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!