سیاحت پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

سیاحت پاکستان کی معیشت مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے، یوسف رضا گیلانی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاحت پاکستان کی تقدیر بدلنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے عالمی یوم سیاحت کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقے، پہاڑی وادیاں، وادی سندھ کی قدیم تہذیب، تاریخی مقامات اور مختلف مذاہب سے وابستہ صدیوں پرانے آثار و ثقافتیں ملکی سیاحتی ورثے کا قیمتی حصہ ہیں۔پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں چاروں موسم اپنی منفرد خوبصورتی کے ساتھ پائے جاتے ہیں جو ملکی سیاحت کے فروغ کے لیے ایک قدرتی اور اہم اثاثہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی حسن، دلکش مناظر، بلند و بالا پہاڑوں، سرسبز وادیوں، صدیوں پرانی تہذیبوں اور تاریخی و ثقافتی ورثے سے مالا مال ملک ہے جو اسے دنیا کے اہم سیاحتی مقامات میں ممتاز مقام عطا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ نہ صرف معاشی ترقی بلکہ روزگار کے نئے مواقع، مقامی آبادی کی معاشی خوشحالی اور مختلف علاقوں کے درمیان بہتر روابط کے قیام کا ذریعہ بھی بن سکتا ہے۔ سیاحتی شعبے میں ترقی سے مقامی افراد کے لیے کاروبار اور روزگار کے موثر مواقع پیدا ہوں گے جبکہ ملک کے مثبت تشخص کو عالمی سطح پر مزید اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے