ہزارہ قوم کا ہر فرد سانحہ ہزارہ ٹاؤن کی مذمت کرتا ہے ،  ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

ہزارہ قوم کا ہر فرد سانحہ ہزارہ ٹاؤن کی مذمت کرتا ہے ، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:ہزارہ ٹاؤن میں ناخوشگوارواقعہ کی مذمت کرتے ہیں سانحہ ہزارہ ٹاؤن ہر لحاظ سے قابل نفرت اور قابل گرفت عمل ہے واقعہ کسی بھی مہذب معاشرے کے شایان و شان نہیں ہزارہ قوم کا ہر فرد اس کی مذمت کرتا ہے ان خیالات کا اظہار ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی رہنماءو ایم پی اے بلوچستان اسمبلی قادر نائل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہمارا صوبہ اور اور شہرمثبت اقدار اور روایتوں کا امین ہے،ایک دوسرے کا احترام ،عزت اور قدر کرنا ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہم نے جو مظالم سہے وہ سب کے سامنے ہیں ہم نے سماجی رابطوں کو مستحکم رکھنے کی ہمیشہ کوشش کی ہمارا مشترکہ گھر ہے گزشتہ نصف صدی کے دوران اپنے خون پسینے سے آباد کیابحیثیت قوم ہمیشہ اپنے روایات کا تحفظ کیا کچھ واقعات کی آڑ میں کچھ عناصر کوشش کر رہے ہیں کہ برادر اقوام کے درمیان نفرتیں پھیلائے ،اس خوف کو دور کرنے کی ضرورت ہے،ہزارہ قوم کو ایک سوسائٹی کی نظر سے دیکھیں جہاں ہر قسم کے سوچ وفکر کے لوگ موجود ہی ماری نئی نسل لاشیں اٹھاتے ہوئے جوان ہوئی ہے ان میں خوف ہے ہم سے بڑھ کر ہمارے دیگر برادر اقوام اس خوف کو دور کرنے کیلئے ہماری مدد کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!