پانی ناپید بجلی لوڈشیڈنگ سے جینا محال ہو چکا ہے ‘مولانا عبدالحق ہاشمی

پانی ناپید بجلی لوڈشیڈنگ سے جینا محال ہو چکا ہے ‘مولانا عبدالحق ہاشمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی صوبائی دارالحکومت میں پینے کا پانی ناپید اور بجلی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے کرونا ولاک ڈاﺅن کے شکار عوام کی مشکلات وپریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا حکومت نے عوام کو ٹینکر مافیا کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا جس کی وجہ سے اب عوام بھاری قیمت ادا کرکے پانی خریدنے پر مجبور ہیں حکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر کے عوام کوپانی کی قلت اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں ۔لاک ڈاﺅن میں اس قسم کے مظالم حکمرانوں کو زیب نہیں دیتا حکمران عوام کی حالت پر رحم کھاتے ہوئے پینے کے پانی کی فراہمی اور بجلی لوڈشیڈنگ سے نجات دلائیں منتخب نمائندے خواب غفلت کا شکار ہوکر منظر عام سے غائب ہوگئے جو لمحہ فکریہ ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت وٹینکرمافیا کی ملی بھگت سے مظلوم عوام کو پینے کے پانی سے محروم کردیاہے ۔پانی کی عدم فراہمی اورحکومتی غفلت نے عوام کو بوند بوندکے لیے ترسا دیا ہے۔ اس مذموم عمل میں صوبائی حکومت اور واسا کے افسران و اہلکار اور ٹینکرمافیا مکمل ملوث ہیں۔ صوبائی حکومت اوربی واسا عوام کو پانی فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ کے عوام سے ووٹ لے کر اقتدار اور وزارتوں کے مزے لینے والے بھی مجرمانہ طور پرشہرمیںپانی کے بحران پر خاموش اور تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ عوام کا کوئی پُرسان حال نہیں۔کوئٹہ کے عوام پہلے ہی پانی، بجلی اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بے شمار مسائل کا شکار ہیں صوبے کے دارالخلافہ کو صوبائی اور وفاقی حکومتوںنے لاوارث سمجھ رکھا ہے حکومتیں خواہ کوئی بھی رویہ اختیار کریں جماعت اسلامی یہاں کے مظلوم عوام کے ساتھ ہے۔ ہم صوبے وشہر کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے سخت گرمی کے موسم میں شہر کے بیشتر علاقوں میں حکومت وٹینکرز مافیا کی ملی بھگت سے شہریوں کو پانی سے محروم کر رکھا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ عوام کو بھی پینے کا پانی انہیں ہر صورت ملنا چاہیئے،پانی کی فراہمی کے لیے بڑاپراجیکٹ شروع کریں اورسابقہ پراجیکٹس کی طرح اسے کرپشن کی نظر نہ ہونے دیں پینے کے پانی کی فراہمی کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنا آئینی کردار اور فرض ادا کرنا چاہیئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!