اپوزیشن ملاقات کا مسئلہ حل کرے، ایک کمرے میں بیٹھ کر بات ہوگی تو ماحول اور نتیجہ بالکل مختلف ہوگا، رانا ثنا اللہ

اپوزیشن ملاقات کا مسئلہ حل کرے، ایک کمرے میں بیٹھ کر بات ہوگی تو ماحول اور نتیجہ بالکل مختلف ہوگا، رانا ثنا اللہ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما سینیٹر رانا ثنا اللہ نے واضح کیا ہے کہ ملک کے سیاسی و معاشی مسائل کا حل سیاستدانوں کے ایک ساتھ مل بیٹھنے میں ہی مضمر ہے۔
جمعرات کو نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ اجلاس کے دوران خود 4 مرتبہ اپوزیشن کے ڈیسکس پر جا کر انہیں مذاکرات کی باقاعدہ دعوت دی ہے، تاہم اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک ملاقات کے لیے آمادگی کا باقاعدہ اظہار نہیں کیا گیا
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی پیشکش کے بعد انہوں نے اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر اور عامر ڈوگر سمیت پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماؤں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!