گورنر بلوچستان کا نیو ٹراما سینٹر کا دورہ، حالیہ ہنہ اوڑک حملے میں زخمیوں کی عیادت

گورنر بلوچستان کا نیو ٹراما سینٹر کا دورہ، حالیہ ہنہ اوڑک حملے میں زخمیوں کی عیادت

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: گور نربلوچستان جعفر خان مندوخیل نے نیو ٹراما سینٹر اسپینی روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ ہنہ اوڑک میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی خیریت دریافت کی اور متعلقہ حکام کو فوری طور پر تمام طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو بھی ہمراہ تھے۔ گورنر مندوخیل فردا فردا ہر زخمی کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال پر اطمینان کا اظہار کیا اور وہاں موجود ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کاوشوں کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!