امن ، ترقی ، واستحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،علی مدد جتک

امن ، ترقی ، واستحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائیں گے ،علی مدد جتک

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک نے ضلع زیارت میں پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ، سفاکانہ اور انسانیت سوز کارروائی قرار دیا ہے۔اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ فرض کی ادائیگی کے دوران پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا پوری قوم پر حملے کے مترادف ہے۔ ایسے بزدل عناصر نہ صرف قانون بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں، جنہیں کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن، ترقی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور ریاستی ادارے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ شہداءکا مقدس خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، امن دشمنوں سے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی غیور عوام اپنی بہادر پولیس، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ قومی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام متعلقہ ادارے بھرپور انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔آخر میں حاجی علی مدد جتک نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی، لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور زخمی اہلکاروں کی جلد و مکمل صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداءکی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کی لازوال خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!