ایمان مزاری ،ایڈوکیٹ ہادی کے ساتھ کھڑے ہیں ، سردار اختر مینگل کی شیریں مزاری سے ملاقات میں گفتگو

ایمان مزاری ،ایڈوکیٹ ہادی کے ساتھ کھڑے ہیں ، سردار اختر مینگل کی شیریں مزاری سے ملاقات میں گفتگو

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کی سربراہی میں پارٹی وفد کی ایڈووکیٹ ایمان مزاری کی والدہ شیریں مزاری سے آج اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی، مرکزی سیکرٹری انسانی حقوق احمد نواز بلوچ، تحریک تحفظ آئین کے ترجمان اخونزادہ حسین یوسفزئی، سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر اور دیگر بھی موجودتھے اس موقع پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بی این پی اور بلوچستان کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایمان مزاری، ایڈوکیٹ ہادی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے ملاقات میں بی این پی کی قیادت کی جانب سے ایڈوکیٹ ایمان مزاری اور ایڈووکیٹ ہادی علی کے خلاف عدالت کی جانب سے غیر قانونی حراست اور سزا کی سخت مذمت کی گئی-

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!