اٹلی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹروں نے اتوار کو دعویٰ کیا تھا کہ نیا کورونا وائرس اب اتنا جان لیوا نہیں رہا جتنا عالمی وبا کے آغاز پر تھا۔اب عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ماہرین اور دیگر متعدد سائنسدانوں نے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے کوئی شواہد نیں ملے جو اطالوی ڈاکٹروں کی بات کی تصدیق کرتے ہوں۔میلان کے سان ریفایلی ہاسپٹل کے سربراہ ڈاکٹر البرٹو زینگریلو نے ایک ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا ‘حقیقت تو یہ ہے کہ طبی لحاظ سے یہ وائرس اب اٹلی میں موجود نہیں’۔ان کا کہنا تھا ‘گزشتہ 10 دن کے دوران سواب ٹیسٹوں میں جو وائرل لوڈ دیکھا گیا وہ ایک یا 2 ماہ قبل کے مقابلے میں نہ ہونے کے برابر ہے مگر عالمی ادارہ صحت سے تعلق رکھنے والی وبائی امراض کی ماہر ماریہ وان کرکوف سمیت متعدد طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر البرٹو زینگریلو کے بیان کی حمایت سائنسی شواہد نہیں کرتے ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا سے ثابت نہیں ہوتا کہ نیا کورونا وائرس نمایاں حد تک بدل چکا ہے اور نہ ہی اس کے پھیلاؤ اور شدت میں کسی قسم کی تبدیلیاں آئی ہیں۔ماریہ وان کرکوف نے کہا کہ جہاں تک وائرس کے پھیلاؤ کی بات ہے تو اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جبکہ اس کی شدت میں بھی کوئی تدیلی نہیں آئی،،وائرسز میں تبدیلیاں اور انہیں اپنانا غیرمعمولی نہیں مگر اس نئی بحث سے اندازہ ہوتا ہے کہ سائنسدان کس طرح نیا وائرس کی مانیٹرنگ اور ٹریکنگ کررہے ہیں۔
