درآمدی افراد کو مسلط کرنے سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ، ایچ ڈی پی

درآمدی افراد کو مسلط کرنے سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہوا ، ایچ ڈی پی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ : ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبہ بھر میں امن و امان کی خراب صورت حال کے ساتھ تمام محکموں کی کارکردگی پر بھی شدید الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب سے کوئٹہ شہر پر درآمدی افراد کو مسلط کیا گیا ہے تب سے عوام اور کوئٹہ کے شہریوں کے مسائل میں روزانہ کے حساب سے اضافہ ہورہا ہے جن مسائل پر گذشتہ حقیقی عوامی نمائندوں کے دور میں قابو پاکر ایک سسٹم اور میکانزم مرتب کیا گیا تھا اس سسٹم کو جعلی درآمد کردہ غیر منتخب افراد نے بری طرح خراب کرکے رکھ دیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر میں اب نہ بجلی کے لوڈشیڈنگ کا کوئی اوقات کار ہے نہ ہی گیس میسر ہیں شہریوں کو پینے کی پانی کا شدید مسئلہ درپیش آچکا ہے یہ وہ محکمے ہیں کہ جن کو گذشتہ دور میں عوام کا ہمدرد محکمے بنا دئیے گئے تھے۰ مگر اب یہ محکمے “ش±تر بے مہار” بن گئے ہیں ان سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں۰ کوئٹہ کے شہریوں کو یاد ہوگا کہ کوئٹہ کے منتخب نمائندے سخت سردی کے ایام میں گیس کمپنی کے باہر عوام کے ساتھ احتجاج میں شریک ہوا کرتے تھے اور کئی مرتبہ محکمہ گیس کے اعلی حکام کو اسمبلی میں طلب کرکے اس سے بازجوئی کی جاتی تھی مگر افسوس کا مقام ہے کہ آج اس شہر کے صارفین کو کئی دیگر مسائل کے ساتھ پانی کے شدید بحران کا سامنا ہے۰ محکمہ واسا کے زیر انتظام ٹیوب ویلوں کو جہاں ایک سسٹم دیا گیا تھا اب بری طرح اس کی کارکردگی متاثر ہوچکی ہے ٹیوب ویل کئی کئی دن خراب رہتے ہیں جنکی مرمت کی طرف کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی اس کی مثال علمدار روڈ کے تمام ٹیوب ویل ہے جن میں سے اکثر ٹیوب ویلوں سے نصف شہری آبادی کو پانی فراہم کی جاتی ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ محکمے جعلی ممبران کی بجائے حقیقی عوام اور انکے مسائل کی طرف توجہ دیں تاکہ عوام انکی کارکردگی سے مطمئین ہوجائے ضروری ہے کہ پانی، گیس اور بجلی کی فراہمی تواتر کے ساتھ جاری رہیں۰ ان مسائل کی طرف درآمد شدہ افراد کسی طرح توجہ نہیں دیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!