سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے، بظاہر مولانا فضل الرحمان کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے، کہا ہے کہ وطن کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا اور غازی پوری قوم کا فخر ہیں، جبکہ ان کی قربانیوں کو معمولی قرار دینا افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ، سرحدوں کے دفاع اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کی قربانیوں کا احترام ہر پاکستانی کی قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، جبکہ شہدا کے اہلِخانہ کی قربانیوں کو نظر انداز کرنا یا ان پر غیر ذمہ دارانہ تبصرے کرنا مناسب نہیں۔






