سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، ذاتی محافظ جاں بحق، متعدد افراد زخمی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر سردار تنویر الیاس خان کے قافلے پر مسلح کارندوں کے حملے میں ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فائرنگ کے دوران سابق وزیراعظم کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کے ذاتی محافظ محمد آصف، جو پلندری کے رہائشی تھے، موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ واقعے میں قافلے میں شامل کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے اپنا انتخابی دورہ منسوخ کردیا اور وہ واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فائرنگ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے کی۔ تاہم اس حوالے سے متعلقہ حکام یا عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ سردار تنویر الیاس خان آج صبح اسلام آباد سے ایک بڑے قافلے کے ہمراہ دو روزہ انتخابی دورے پر راولاکوٹ روانہ ہوئے تھے۔ وہ براستہ ٹائیں، ڈھلکوٹ حلقہ ایل اے-22 پونچھ-5 (پاچھیوٹ) جارہے تھے، جہاں انہیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ہمراہ مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرنا تھا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے واقعے کی تحقیقات اور حملہ آوروں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!