من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے،نواب جنگیز مری اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے لائی جائینگی ، ترجمان مری ہاﺅس

من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے،نواب جنگیز مری اعلیٰ قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کی تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے لائی جائینگی ، ترجمان مری ہاﺅس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوہلو(نامہ نگار) ترجمان مری ہاوس ترجمان مری ہاوس نے سوشل میڈیا پر نواب مری یا ان کے قریبی ذرائع سے منسوب گردش کرنے والے بیان کو مکمل طور پر بے بنیاد من گھڑت اور حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر مصدقہ خبروں اور افواہوں پر یقین نہ کریں۔ جاری کردہ وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نواب مری کے نام سے ایک بیان منسوب کیا جا رہا ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ترجمان کے مطابق تاحال نواب مری کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا اور نہ ہی ان کے کسی مجاز نمائندے نے اس نوعیت کی کوئی معلومات فراہم کی ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بعض عناصر جان بوجھ کر جھوٹی اور گمراہ کن معلومات پھیلا کر منفی پروپیگنڈا کر رہے ہیں، جس کا مقصد عوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنا اور حقائق کو مسخ کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نواب مری سے متعلق کسی بھی خبر، بیان یا مو¿قف کو صرف مری ہاو¿س کے سرکاری ذرائع سے جاری ہونے کی صورت میں ہی مستند تصور کیا جائے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اطلاعات کی اشاعت نہ صرف عوام کو گمراہ کرتی ہے بلکہ غیر ضروری افواہوں اور بے چینی کو بھی جنم دیتی ہے۔ اس لیے عوام، میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی غیر مصدقہ خبر کو شیئر کرنے سے قبل اس کی تصدیق ضرور کریں۔ ترجمان مری ہاو¿س نے مزید بتایا کہ نواب مری حالیہ دنوں میں اعلیٰ قیادت کے ساتھ مختلف اہم اجلاسوں میں شریک رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں اور مشاورت کے حوالے سے مناسب وقت پر تمام متعلقہ حقائق اور تفصیلات میڈیا اور عوام کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ آخر میں ترجمان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کو درست، مستند اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے مری ہاو¿س اپنے سرکاری ذرائع کے ذریعے مسلسل آگاہ کرتا رہے گا، جبکہ جھوٹی خبروں، افواہوں اور منفی پروپیگنڈے کا مو¿ثر اور حقائق پر مبنی جواب دیا جاتا رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!