تربت :پیدراک میں فائرنگ، سردار عزیز بزنجو کا بیٹا شاہ بیگ دو ساتھیوں کے ہمراہ قتل، ضلع کیچ کے علاقے درمکول، پیدراک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تینوں موقع پر قتل کیے گئے پولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں علاقے کی اہم شخصیت سردار عزیز بزنجو کے بیٹے شاہ بیگ ولد سردار عزیز، امان اللہ ولد شیر محمد اور الطاف حسین ولد مراد شامل ہیں، جو فائرنگ کے نتیجے میں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ گزشتہ شب پیش آیا، جس کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ مقتول شاہ بیگ کے بھائی عالم دین مفتی شاہ میر عزیز کو بھی تقریباً دو سال قبل تربت میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے واقعے کے محرکات اور حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تفتیش شروع کر دی ہے، تاہم آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔





