دبئی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر گرفتار

دبئی سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر گرفتار

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

پی آئی اے کی دبئی سے اسلام آباد پرواز کے مسافروں نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے طیارے کے کھڑکی شیشے توڑ دئیے، کپتان کی کال پر دبئی سیکورٹی حکام نے سات مسافر گرفتار کر لئے ۔
جمعہ کےروز پرواز نمبر پی کے ٹوون ٹو کے طیارے میں اس وقت ہنگامی صورتحال درپیش ہوئی جب مسافروں نے روانگی میں تاخیر کے باعث ہنگامہ آرائی شروع کر دی، کچھ مسافروں نے کاک پٹ میں داخلے کی کوشش کی اور طیارے کی کھڑکی کے شیشے بھی توڑ دئیے، کپتان کی کال پر دبئی ائرپورٹ سیکورٹی حکام نے سات مسافروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پرواز کے طیارے کو گراونڈ اور عملے کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ دبئی ائیرپورٹ حکام کے سیکورٹی خدشات کے باعث پرواز کی روانگی میں ساڑھے تین گھنٹے کی تاخیر ہوئی، سیکورٹی حکام نے اشتعال پھیلانے والے مسافروں کو حراست میں لے لیا،جہاز کو گراونڈ کردیا گیا ہے، پرواز آج شام کو دبئی سے اسلام آباد یا کراچی روانہ کردی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!