سانحہ 8 اگست کے وکلاء شہداءکی قربانیوں کو یادرکھا جائےگا، پشتونخوا میپ

سانحہ 8 اگست کے وکلاء شہداءکی قربانیوں کو یادرکھا جائےگا، پشتونخوا میپ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ: پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں سانحہ 8اگست2016، صوبے کے نامور وکلاءجنہوں نے عدلیہ کی آزادی، وقار، جمہوریت، جمہوری نظام اور آئینی سیاسی حقوق اور انسانی آزاد یوں کیلئے قربانیاں دی تھیں ۔انکی دسویں برسی پر پارٹی انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جب آمرانہ قوتوںکی جانب سے عدلیہ پر حملہ ہوا اور عدلیہ اور اس کے ججوں کی بے توقیری کی گئی پشتونخوامیپ نے سیاسی جمہوری وطن دوست پارٹیوں کے ساتھ ملکر اپنے قومی،سیاسی، جمہوری آئینی حق کا دفاع کیا اور پشتونخوامیپ آج ملک کی جمہوری صف کی پہلی پارٹی بن گئی ہے اور محمودخان اچکزئی اپوزیشن صف کے عظیم لیڈربن چکے ہیںاور آج بھی ان کی قیادت میں ملک میں آئین کی بحالی ، پارلیمنٹ کی خودمختاری ،جمہورکی حکمرانی ، قوموں کی برابری پر مبنی حقیقی جمہوری فیڈریشن کے قیام ،عدلیہ ومیڈیا کی آزادی اور ملکی اداروں کو آئینی دائرہ کار میں اپنے فرائض کا پابند بنانے کے لئے جدوجہد جاری ہے ۔ بیا ن میں کہا گیا ہے کہ آج ملک ہمہ جہت بحرانوں میں گر چکا ہے ، ملکی ادارے مفلوج ہوچکے ہیں یا مفلوج کرانے کا عمل جاری ہے ۔ کاروبارو روزگار ختم ہوچکا ہے ۔ اختیارات افراد واشخاص زورزبردستی سے اپنے ساتھ رکھ رہے ہیں۔سویلین اتھارٹی ختم کردی گئی ہے، آئین پائمال ہوچکا ہے ، میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی، معاشرے کے مثبت اقدارکو پائمال کرکے منفی معاشرتی اقدار کو فروغ دیا جارہا ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بربادی کی اس صورتحال ملک میںحقیقی جمہوریت ، جمہوری روایات، آئین اور آئینی اداروں کو ادارتی اختیارات کا پابند بنانے والے قوتوں ، سیاسی جمہوری کارکنوں اور جذبہ حریت سے سرشار جانثاروں کی زندگیاں ختم کرنے کا عمل جاری ہے۔ بیان کے آخر میںکہا گیا ہے کہ جزبہ حریت سے سرشار سیاسی جمہوری کارکنوں ، مایہ ناز وکلاء، جمہوریت پسند ، وطن دوست کارکنوں کا قتل دراصل ملک میں سیاسی جمہوری فکر پر حملہ تھااور پشتونخوا میپ ان سیاسی، جمہوری ، وطن دوست وکلاءکے قربانیوں پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ان کی قربانیوں کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے