نوشکی:شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 500 مستحقین میں راشن تقسیم

نوشکی:شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 500 مستحقین میں راشن تقسیم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

نوشکی:عالمی شہرت یافتہ کرکٹر شاہد آفریدی کا دورہ نوشکی ,فٹبال اسٹیڈیم کے اندر مستحقین میں راشن کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی ,شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کی جانب سے 500 مستحقین میں راشن تقسیم کی گئی تقریب سے سابق کپتان انٹر نیشنل کرکٹر شاہد خان آفریدی نے خطاب کرتے ہقئے کہاکہ بلوچستان کے عوام نے مجھے بہت عزت اور محبت دی ہےبلوچ اور پختون محب وطن اور ملک کے وفادار ہے،ملک اور قوم کیلئے ان کی قربانیاں رایگان نہیں جائیگی، میں نے رمضان المبارک میں وعدہ کیا تھا کہ بلوچستان کے دیہی علاقوں میں جاکر کرونا سے متاثرہ خاندانوں کی معاونت کرونگاانہوں نے کہاکہ بلوچستان شاہراؤں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے شاہراؤں پر سفر کرنا مشکل ہے،میں پاک فوج،ایف سی،پولیس،لیویز اور ڈپٹی کمشنر نوشکی کا مشکور ہے کہ انہوں نے بھرپور تعاون کیا،انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں فٹبال کا کھیل مقبول ہے لیکن سہولیات کی کمی کے باعث کھلاڑی مشکلات کا شکار ہے،چمن اور نوشکی میں فٹبال کے نامور کھلاڑی موجود ہے جنہوں نے ملک کا نام روشن کیا ہے، انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر ترقی کا تصور ممکن نہیں ہے،نوجوان بلخصوص خواتین تعلیم پر زیادہ توجہ دے،اپنی بیٹیوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ خواتین معاشرے کو لیکر چلتی ہے، انہوں نے کہاکہ کرونا ایک خطرناک وباء ہے اس کے لیئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت ہے،آپ کا گھر محفوظ ہوگا تو آپ کا ملک محفوظ ہوگا،تقریب سے ڈپٹی کمشنر نوشکی جمیل احمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شاہد آفریدی نے کرکٹ کے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،مشکل کی اس گھڑی میں مستحقین کی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کررہے ہیں تقریب سے قبل ڈپٹی کمشنرجمیل احمد نے شاہد خان آفریدی کو بلوچی پگڑی پہنائی، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشکی سوبان سلیم دشتی، ودیگر موجود تھے ،

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!