پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کے معاملے پر حکومت کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی۔ توہینِ عدالت کی درخواست میں عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔





