میرانی ڈیم سے گوادر ٹائون کو پانی کی فراہمی کا 29 ارب روپے مالیت کا منصوبہ ایکنک کو ارسال

میرانی ڈیم سے گوادر ٹائون کو پانی کی فراہمی کا 29 ارب روپے مالیت کا منصوبہ ایکنک کو ارسال

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا، جس میں مجموعی طور پر 60.259 ارب روپے مالیت کے پانچ ترقیاتی منصوبوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں سی ڈی ڈبلیو پی نے 11.714 ارب روپے مالیت کے تین منصوبوں کی منظوری دے دی، جبکہ 48.545 ارب روپے مالیت کے دو بڑے منصوب مزید غور و منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوا دیے گئے۔حکومت کے اڑان پاکستان” وژن کے تحت منظور کیے گئے منصوبوں کا مقصد انسانی سرمائے کی ترقی، معاشی بحالی اور ملکی بنیادی ڈھانچے میں بہتری لانا ہے۔اجلاس میں گلگت میں میڈیکل اینڈ نرسنگ کالج کے قیام کے لیے 4.92 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری دی گئی۔ احسن اقبال نے پسماندہ علاقوں میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اسی طرح اسلام آباد ڈیفنس کمپلیکس میں این ڈی یو ایف سی ایس کیمپس کے قیام کے لیے 2.75 ارب روپے کے منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔ وفاقی وزیر نے جامعات کو قومی ترقیاتی اہداف سے ہم آہنگ کرنے کی ہدایت کی۔اورکزئی ضلع میں زیرہ سے ڈابوری تک 53.4 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کے لیے 4.03 ارب روپے کے منصوبے کی منظوری بھی دی گئی۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ سرما شروع ہونے سے قبل منصوبے کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ تعمیراتی کام میں رکاوٹ نہ آئے۔اجلاس میں کراچی نیبرہڈ امپروومنٹ پروجیکٹ کو مزید غور کے لیے ایکنک بھجوا دیا گیا۔ منصوبے کی مالیت 19.54 ارب روپے ہے۔ احسن اقبال نے غیر ملکی فنڈنگ سے چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی سخت مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسی طرح میرانی ڈیم سے گوادر ٹاو¿ن کو پانی کی فراہمی کا 29 ارب روپے مالیت کا منصوبہ بھی ایکنک کو ارسال کردیا گیا۔ وفاقی وزیر نے گوادر میں گندے پانی کے نکاس اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے حوالے سے جامع مطالعہ کرنے کی ہدایت بھی کی۔اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل، شفاف نگرانی اور مو¿ثر فنڈز کے استعمال کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد پہنچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے