ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں ‘ چیف سیکرٹری

ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں ‘ چیف سیکرٹری

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:چیف سیکرٹری شکیل قادر خان کی زیرصدارت اجلاس میں مختلف محکموں نے اپنی دو سالہ کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اجلاس میں محکمہ صحت، انڈسٹریز، سکولز، سی اینڈ ڈبلیو، لائیو اسٹاک، انرجی، مائنز اینڈ منرلز اور سائنس اینڈ آئی ٹی کے سیکرٹریز اور سینئر حکام نے متعلقہ شعبہ جات کی کارکردگی، اصلاحات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے محکموں کی جانب سے پیش کردہ بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ عوام تک براہ راست فائدہ پہنچانے والے منصوبوں کو ترجیح دی جائے اور ان کی مقررہ وقت پر تکمیل یقینی بنایا جائے، انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکمے عوامی خدمت ، فلاح و بہبود میں مزید کے بہتری لانے کے لئے اپنی کاوشیں تیز کریں اور ہر سطح پر شفافیت کو فوقیت دی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ ڈیجیٹل سروسز کے نفاذ کو تیز کیا جائے، غیر ضروری اسامیوں کے خاتمے کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے اور عوامی منصوبوں کی معیار اور سخت مانیٹرنگ پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کو خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے