حب بلوچستان میں جدید آئل سٹی قائم کرنے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پر کام  کا آغاز

حب بلوچستان میں جدید آئل سٹی قائم کرنے کے منصوبے کی فزیبلٹی سٹڈی پر کام کا آغاز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

حب بلوچستان میں جدید آئل سٹی قائم کرنے کے منصوبےکی فزیبلٹی سٹڈی پر وزارت پیٹرولیم نے کام شروع کر دیا۔ پاکستان کو بڑا پیٹرولیم لاجسٹک اور ٹریڈنگ حب بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مجوزہ آئل سٹی میں آف شورسنگل سہولت کےتحت بڑے تیل بردار جہازلنگرانداز ہوسکیں گے۔ آئل سٹی منصوبے میں وسیع پیمانے پر بانڈڈ اسٹوریج سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ جہاں بین الاقوامی کمپنیاں ڈیوٹی اور ٹیکس کی فوری ادائیگی کےبغیر ذخیرہ کرسکیں گے۔ آف شورٹرمینل کو دو نئی مخصوص پائپ لائنز کے ذریعے قومی سپلائی نیٹ ورک سے جوڑنےکی تجویز ہے۔ ایک پائپ لائن خام تیل کو کیماڑی تنصیبات تک پہنچائے گی۔ دوسری پائپ لائن پٹرولیم مصنوعات کو پورٹ قاسم اور وائٹ آئل پائپ لائن سےمنسلک کرے گی۔موجودہ وائٹ آئل پائپ لائن اور دیگر قومی پائپ لائن نیٹ ورک سےمنسلک ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے