31اگست میرا سب سے ناپسندیدہ دن‘ ہے، شاہ چارلس

31اگست میرا سب سے ناپسندیدہ دن‘ ہے، شاہ چارلس

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

شہزادی ڈیانا کی 29ویں برسی کے موقع پر شاہ چارلس نے کہا کہ 31اگست ان کی زندگی کا سب سے ناپسندیدہ دن ہے۔ شہزادی ڈیانا کی 29ویں برسی پر کنگ چارلس سوئم کا جذباتی خط سامنے آگیا، تاہم یہ خط براہ راست ڈیانا کی برسی کے حوالے سے نہیں بلکہ ملائیشیا کے یوم آزادی پر ملائیشیا کے بادشاہ سلطان ابراہیم کو بھیجا گیا تھا۔ کنگ چارلس سوم نے 31 اگست کو ملائیشیا کے 69ویں یوم آزادی کے موقع پر سلطان ابراہیم اور ملائیشیا کے عوام کو مبارک باد پیش کی۔ برطانوی سفارتخانے کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری اور باہمی احترام کو سراہا۔ کنگ چارلس نے کہا کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان تعاون، مفاہمت اور مواقع پیدا کرنے میں مشترکہ طاقت اور اتحاد پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے برطانیہ اور ملائیشیا کے درمیان تعلیمی روابط کو دونوں ممالک کی شراکت داری کی مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ روابط عوام کو ایک دوسرے سے جوڑنے اور آنے والی نسلوں کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ کنگ چارلس نے نومبر میں ہونے والے دولت مشترکہ کے سربراہان حکومت کے اجلاس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ اس موقع پر دونوں ممالک کے مشترکہ عزم کی تجدید اور مستقبل کے لیے راستہ طے کرنے کے منتظر ہیں۔ دوسری جانب شہزادی ڈیانا کے بھائی ارل چارلس اسپینسر نے ان کی 29ویں برسی کے موقع پر انگلینڈ کے علاقے نارتھیمپٹن شائر میں واقع آل تھورپ ہاؤس میں ان کی آخری آرام گاہ کی تصاویر جاری کیں۔ چارلس اسپینسر نے تصاویر کے ساتھ مختصر پیغام میں 31 اگست کو اپنا سب سے ناپسندیدہ دن قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے