خضدار: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما سابق وزیر داخلہ بلوچستان و ایم پی اے سوراب نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری سے جمعیت علماء اسلام خضدارکے وفد مفتی عبداللہ شاکر اور جے ٹی آئی کے مرکزی رہنما حافظ بلال احمد مردوئی سمیت ودیگرنے زہری ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی ملاقات کے دوران نوابزادہ سے جماعتی و تنظیمی معاملات عوامی مسائل اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا اس موقع پر سابق وزیر داخلہ بلوچستان نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ اپنے حلقے کے عوام کی بھرپور خدمت کریں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کردار ادا کریں ہماری جماعت اس وقت اپوزیشن میں ہےجس کی وجہ سے عوام کی اس انداز اور وسعت کے ساتھ خدمت نہیں ہو سکتی جس طرح ہم چاہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے اور اپنی بساط کے مطابق ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کررہے ہیں نوابزادہ میر ظفراللہ خان زہری نے کہا کہ ہماری ترجیح صرف سیاست نہیں بلکہ اپنے عوام کوامن تحفظ اور خوشحالی فراہم کرنی ہے اور میری بھرپور کوشش ہے کہ سوراب سمیت پورے بلوچستان میں امن و امان کے قیام سمیت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ایک پرامن ماحول کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں عوام کی خدمت ہمارا فرض اورامن ہماری اولین ترجیح اور عوام کی اعتماد ہماری اصل طاقت ہے اور سیاست سرچشمہ عوام ہیں ۔





