کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوکریوں کی خرید و فروخت ثابت ہونے پر کوئی وزیر بچے گا نہ کوئی سیکرٹری روز اول کہا تھا کوئی نوکری نہیں بکے گی، اصولی موقف پر کابینہ اراکین اور چیف سیکرٹری بلوچستان سمیت ہم سب ایک پیج پر ہیںانہوں نے محکمہ جنگلات کی بھرتیوں میں بے ضابطگی کی شکایات پر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ مصدقہ ثبوت اور غیر جانبدارانہ تحقیقات میں جرم ثابت ہوا تو”ملوث کردار،،سزا سے نہیں بچ سکیں گے اجلاس میں محکموں کی کارکردگی کا بھی جائزہ بھی لیا گیاجس ڈیپارٹمنٹ میں بھی نوکریاں فروخت ہونے کے مصدقہ ثبوت ملے اس محکمہ کا وزیر اور سیکرٹری نہیں رہیں گے سردی میں ٹھٹھرتے اور گرمی میں جھلستے کسی نوجوان کی نوکری فروخت نہیں ہونے دیں گے افسران پر مکمل اعتماد ہے، آپ باصلاحیت ہیں اور بلوچستان کو درست سمت میں لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیںنوکریوں کی خرید و فروخت کے معاملے میں کسی غلطی کی گنجائش نہیں، اس پر کوئی معافی نہیں ہوگی تمام سیکرٹریز اللہ کو حاضر و ناظر جان کر حلف اٹھائیں کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی نوکریاں فروخت نہیں ہونے دیں گے،ماتحت اہلکاروں، ریکروٹمنٹ کمیٹیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، کسی سطح پر کوئی بے ضابطگی قابل برداشت نہیںنوکریوں کی خرید و فروخت روکنے کے لیے ہر طرح کا دباو¿ برداشت کریں گے تاہم بلوچستان کے نوجوانوں کے حق پر سمجھوتہ نہیں ہوگاانہوں نے اجلاس میں کہا کہ میرٹوکریسی قائم کرکے ہی نوجوانوں کا ریاست پر اعتماد بحال کیا جا سکتا ہے






