دالبندین محمد بخش بلوچ سے ) بلوچستان کے لوگوں کے حق حقوق کیلئے ہر فورم پر موثر انداز میں آواز بلند کررہے ہیں اپنے حلقے کے لوگوں کو مایوس نہیں کروں گا میرے لیئے حلقے کے تمام لوگ یکساں ہیں پارٹی کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حلقے کے تمام اضلاع میں پارٹی عہدیداروں کے مشاورت کے ساتھ ترقیاتی اسکیموں کی تجویز دی ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و رکن قومی اسمبلی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے نوکنڈی میں پارٹی کارکنوں و قبائلی عمائدین سے بآت چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچ قوم کے حقوق کا ضامن پارٹی ہیں اور پارٹی انشاءاللہ بلوچ قوم کے اعتماد کو کھبی ٹھیس نہیں پہنچائے گی پارٹی کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں فکری کارکنوں کی بدولت پارٹی ایک اعلیٰ مقام تک پہنچا اور آج الحمدللہ بلوچستان کا مقبول ترین پارٹی بن کر ابھرا ہیں انہوں نے کہا کہ حلقے کے تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی کام کروں گا انشاءاللہ حلقے کے کسی علاقے میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے زیادتی نہیں ہوگی بلوچستان نیشنل پارٹی ایک اصولی پارٹی ہیں اور پارٹی اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے حلقے میں شامل تمام اضلاع کے پارٹی ذمہ داروں کی مشاورت سے اسکیمیں تجویز دی گئی ہیں کارکنان اپنے اندر اتحاد و اتفاق برقرار رکھ کر بلوچستان نیشنل پارٹی کے پروگرام اور قائد بلوچستان سردار اختر جان مینگل کا پیغام آگے لیجانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں اس موقع پر بلوچستان نیشنل پارٹی ڈسٹرکٹ چاغی کے سینئر نائب صدر ملک جاوید محمد حسنی ضلعی جنرل سیکرٹری ثناءاللہ بلوچ ضلعی ہیومن رائٹس سیکرٹری محمد جان محب ضلعی جوائنٹ سیکرٹری نزیر خلجی بی این پی تحصیل دالبندین کے صدر یار محمد مینگل سینئر نائب صدر نور علی مینگل جنرل سیکرٹری مصطفیٰ کمال ریکی پروفیشنل سیکرٹری داود ثناء بی این پی تحصیل نوکنڈی کے جنرل سیکرٹری محمد انور حسن زئی سینئر اراکین عبدالخالق ڈگارزئی نصیب اللہ ڈگارزئی محمد بخش بلوچ شیر دل سمالانی حاجی اقبال حسین جان محمد مینگل شاہ زمان بڑیچ عبدالرزاق برھانزئی چیرمین عبدالغفور نوتیزی حبیب ڈگارزئی قبائلی رہنما حاجی یار محمد مینگل اور دیگر موجود تھے
