تفتان ، ایس ایس ٹیز کی سینیارٹی کو بھی پروفیشنل ڈگری کی بنیاد پر بنایا جائے ، آغاز حقوق بلوچستان ٹیچرز

تفتان ، ایس ایس ٹیز کی سینیارٹی کو بھی پروفیشنل ڈگری کی بنیاد پر بنایا جائے ، آغاز حقوق بلوچستان ٹیچرز

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

تفتان:محکمہ ایجوکیشن میں دو رولز نامنظور ہیں ان خیالات کا اظہار چاغی کے آغاز حقوق بلوچستان ٹیچرز کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ سروس رولز کے مطابق دیگر ملازمین کی طرح ایس ایس ٹیز کی سینیارٹی کو بھی پروفیشنل ڈگری کی بنیاد پر بنایا جائے آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بھرتی ہونے والے ایس ایس ٹیز نے سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سیکریٹری ایجوکیشن اور وزیر تعلیم بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ سروس رولز بلوچستان کے مطابق دیگر ایس ایس ٹیز کی طرح آغاز حقوق بلوچستان کے تحت بھرتی ہونے والے ایس ایس ٹیز کی سینیارٹی کو بھی پروفیشنل ڈگری کی بنیاد پر بنایا جائے کیونکہ ایک ہی ڈیپارٹمنٹ میں دو قانون بنانا سمجھ سے بالاتر ھیں بلکہ ٹیچرز کے ساتھ مزاق اور قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ھیں صرف چند من پسند افراد کو نوازنے کے لیئے تمام تر قانون اور اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئی ایک ہی لسٹ میں دو دو سٹینڈرڈ کس طرح ممکن ہیں جسکی کسی صورت اجازت نہیں دی جاے گی لہذا سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ذمہ داران سے گزارش ہے کہ فوری طور پر سینیارٹی کو دوبارہ سے بی ایڈ کی بنیاد پر بنایا جائے وگرنہ تمام اساتذہ کرام کی مشاورت سے ہر قسم کی قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹایا جاے گا اور انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رہے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!