کورونا وبا: پاکستان میں 4600 کیسز کا اضافہ، مزید 86 اموات

کورونا وبا: پاکستان میں 4600 کیسز کا اضافہ، مزید 86 اموات

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

دنیا بھر کو متاثر کرنے والی عالمی وبا کورونا وائرس پاکستان میں بھی زور پکڑ چکی ہے اور گزشتہ 3 روز سے مسلسل ہزاروں کیسز سامنے آنے کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد چین سے تجاوز کرچکی ہے۔آج (5 جون کو) مزید 4600 کیسز اور 86 اموات سامنے آنے کے بعد اب تک ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 91 ہزار 365 جبکہ اموات 1899 ہوگئیں۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کو شروع ہوئے 3 ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے اور اس عرصے کے دوران وبا کے پھیلاؤ میں اضافہ بھی ہوا جبکہ مئی کا مہینہ اب تک کا بدترین ماہ ثابت ہوا۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کو دیکھا جائے تو 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا جس کے بعد 31 مارچ تک مریضوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار تھی جبکہ 18 مارچ کو پہلی موت کے بعد اسی ماہ کے اواخر تک یہ تعداد 26 تک پہنچی تھی۔ تاہم اپریل میں عالمی وبا کے کیسز میں اضافہ ہوا اور اسی ماہ کے اختتام تک متاثرین کی تعداد ساڑھے 16 ہزار سے تجاوز کرگئی تھی جبکہ اموات بھی بڑھ کر 385 ہوگئی تھیں۔جس کے بعد مئی کے مہینے میں اس صورتحال میں نیا موڑ آیا اور صرف 31 روز میں 54 ہزار سے زائد کیسز جبکہ 1100 سے اموات کے بعد مجموعی کیسز کی 71 ہزار سے زائد اور اموات کی تعداد 1500 سے تجاوز کرگئی۔اس کے بعد رواں ماہ جون کا آغاز بھی کچھ اچھا نہیں رہا اور گزشتہ 4 روز میں یومیہ 3 سے 4 ہزار کیسز کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز ملک میں کورونا وائرس کی تشخیص کے لیے ایک دن میں سب سے زیادہ 20 ہزار 167 ٹیسٹ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!