مقامی عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہتک عزت کے دعوے کی جلد سماعت کی متفرق درخواست پر وکلا سے جواب طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل انجم نے متفرق درخواست پر سماعت کی اور فریقین کے وکلا سے 10 جون کو جواب طلب کرلیا۔شہباز شریف نے اپنے وکیل مصطفیٰ رمدے کی وساطت سے درخواست دائر کی۔درخواست میں شہباز شریف نے موقف اختیار کیا کہ ہتک عزت کا دعویٰ 3 سال سے زیر التوا ہے، اب تک دعویٰ پر 60 سماعتیں ہوچکی ہیں، جن میں سے 33 میں عمران خان کے جونیئر وکلا نے التوا کی درخواست کی۔
