مستونگ(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ ضلعی فنانس سیکرٹری میرغفار جان مینگل ہیومن رائٹس سیکرٹری حاجی نظر جان ابابکی تحصیل صدر حاجی اورنگزیب قمبرانی حاجی عالم خان مینگل جمیل شاہوانی منیر آغا بلوچ دیگر نےسانحہ ڈنک کیچ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے بلوچ قوم کی ماں بیٹیاں اپنے گھروں میں محفوظ نہیں اور دن دہاڑے کیچ میں واردات کے نام پر ایک بلوچ ماں کی قتل انکی معصوم بچی (برمش) کو شدید زخمی کیاگیا اور اسے واردات کا نام دے کر اپنے نااہلی و نالائیقی کو چپھانے کی ناکام کوشش کی گئی جس کی سخت الفاظ میں مزمت کرتےہیں۔انھوں نے کہاکہ کیچ واقع میں بلوچی ننگ وناموس رسم ورواج کو پاوں تلے روند ڈالا گیااور انسانی حقوق کی کی بدترین خلاف ورزی کی گئہ چادر وچاردیواری کے تقدس کی پامالی کے خلاف کسی صورت خاموش تماشاہی نہیں بیٹھ سکتے کیچ سانحہ میں ملوث قاتلوں کی گرفتار اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے انھوں نے کہاکہ صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہےکہ واقعہ ڈنک کیچ میں ملوث اصل کرداروں کو بے نقاب کرکے منظر عام پر لایا جائے۔سانحہ کے اصل ملزمان کی گرفتاری اور شہید بلوچ ماں کو انصاف کی فراہمی تک احتجاج جاری رہے گا۔۔انھوں نے کہاکہ جب سے موجودہ حکومت اور نااہل حکمرانوں کو بلوچستان کے عوام پر مسلط کیاگیاہے تب سے بلوچستان میں بدامنی کرپشن و کمیشن کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے اور بلوچ عوام کی عزت نفس محفوظ نہیں اور چادر و چاردیواری کی پامالی کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکھا ہے اب تو بلوچ قوم کے ماں بیٹیاں اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں اور انہیں گھروں کے اندر قتل کیاجارہاہیں اور گھروں میں لوٹ مار کیاجارہاہیں۔
