منظور بلوچ ایک منجھے ہوئے سیاسی کارکن و رہنما تھے،ڈاکٹر مالک بلوچ

منظور بلوچ ایک منجھے ہوئے سیاسی کارکن و رہنما تھے،ڈاکٹر مالک بلوچ

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ۔ سینیٹر میر حاصل خان بزنجو مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی کمیٹی کے رکن اسلم بلوچ نے بی این پی کے مرکزی لیبر سیکریٹری منظور بلوچ کی ناگہانی موت پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واضع کی ہیے کہ منظور بلوچ ایک منجھے ہوئے سیاسی کارکن و رہنما تھے زمانہ طالبعلمی سے بلوچ قومی سیاست سے وابسطہ رہے اور پینتیس سال تک انتہائی ایمانداری مخلصی جانفشانی بردباری مستقل مزاجی و دلیری کے ساتھ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کیا۔ وہ انتہائی وسیع نظر اور ملنسار سیاسی رہنما تھے ان کی ناگہانی موت سے بلوچستان بالخصوص مستونگ ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہوا مشکل کی اس گھڑی میں نیشل پارٹی منظور بلوچ کے خاندان اور جماعت کے ساتھ ہیے ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی منظور بلوچ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو یہ سانحہ سہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!