ہزارہ ٹاﺅن واقعہ ، سابق  ایس ایچ او بروری تھانہ کوبھی مقدمہ میں نامزد کیا جائے ، والد بلال احمد نورزئی

ہزارہ ٹاﺅن واقعہ ، سابق ایس ایچ او بروری تھانہ کوبھی مقدمہ میں نامزد کیا جائے ، والد بلال احمد نورزئی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) ہزارہ ٹاﺅن واقعے میں شہید ہونے والے بلال احمد نورزئی کے والد شراف الدین نے واقعے کے درج مقدمہ کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد کی مدیت میں واقعہ کا ازنو مقدمہ درج کرکے ایس ایچ او بروری تھانہ کوبھی مقدمہ میں نامزد کرکے تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے گذشتہ روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر اُنہوں نے مزید کہا کہ ہزارہ ٹاﺅن کے دردناک سانحے میں بلال احمد شہید جبکہ اس کے دو ساتھی زخمی ہوئے تھے واقعے پر پورے ملک سے لوگوں نے ہمارے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ واقعے کے اصل ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے جاری پرامن جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہاکہ واقعہ ظالم اور مظلوم کے درمیان ہوا ہے واقعے کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آئی اور مقدمہ درج کیا جس پر ہمیں تحفظات ہیں واقعے کے سرغنہ سمیت ایس ایچ او بروری و دیگر کو مقدمہ میں نامزد کرکے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے اور واقعے کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے سپرد کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کسی سے دُشمنی نہیں اور نہ ہی اسے دو قوموں یا مسالک کا تنازعہ قرار دیتے ہیں جن چار افراد نے بلال اور ان کے ساتھیوں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے واقعہ کے ذمہ دار بھی وہ لوگ ہیں انصاف کے حصول کیلئے عدالت عظمیٰ سے بھی رجوع کریں گے ۔ انہون نے کہا کہ واقعے کا مقدمہ ایس ایچ او بروری تھانہ کی موجودگی میںدرج ہوا ہے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایس ایچ او کو دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ملزمان کو ایک کمرے سے جہاں مقتول اور اس کے ساتھیوں پر تشد دکیا گیا ہے وہاں سے فرار کروارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے مطمئن ہیں تاہم ہمارا مطالبہ ہے کہ کیس کی تحقیقات سی ٹی ڈی کے حوالے کی جائے اور ایس ایچ او کو بھی مقدمے میں نامزد کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!