ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد تک اضافہ کیا جائے ،بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی

ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد تک اضافہ کیا جائے ،بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) بلوچستان ایگریکلچر آفیسرز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین شکیل زہری ودیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد تک اضافہ کرے ، محکمہ زراعت کے افسران ،فیلڈ اسٹاف اور ملازمین کیلئے رسک الاﺅنس کی منظوری دیکر گورنر،وزیراعلیٰ اورسول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے طرز پر تنخواہ ،الاﺅنسز اور حفاظتی کٹس فراہم کی جائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں ایوب بلوچ، صابر خان ،سیف اللہ کاکڑ، عبدالرحمن ،محمد اسماعیل ،طاہر خان تاجک ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت بلوچستان سمیت ملک بھر میں کورونا وائرس سے بڑے پیمانے پر نظام زندگی متاثر ہوئی ہے ،ٹڈی دل کے حملوں سے فصلات اور باغات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے جس سے ہمارے محنت کشوں اور کسانوں کی امیدیں ماند پڑنے لگی ہیں ،انہوں نے کہاکہ جس طرح ڈاکٹرز کورونا وائرس سے نبرد آزما ہیں اور فرنٹ مین کاکرداراداکررہے ہیں اسی طرح محکمہ زراعت کے زرعی آفیسران فیلڈ اسٹاف بھی ٹڈی دل کی یلغار کو روکنے کیلئے سروے اور اسپرے میں مصروف ہیں متاثرہ علاقوں میں سروے کا عمل انتہائی رسکی ہے اسپرے چھڑکنے سے محکمہ زراعت کے 5ملازمین متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت صوبے کے 33اضلاع میں کام کرنے والے زرعی ملازمین ، آفیسران اور فیلڈ اسٹاف کیلئے 3ماہ کی خصوصی رسک الاﺅنس کی منظوری دیتے ہوئے گورنر،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ اورسول سیکرٹریٹ کے ملازمین کے طرز پر تنخواہوں اور الاﺅنسز اضافہ کرکے صوبے میں یکساں تنخواہوں اور پنشن کانظام رائج کر کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25فیصد تک اضافہ کرے ۔ انہوں نے کہا کہ سروس اسٹریکچر کمیٹی کو فوری طورپر فعال کرکے محکمہ زراعت میں گریڈ17میں بھرتی ہوکر اسی گریڈ پرہی ریٹائر ہونے والے افسران کی اپ گریڈیشن ہوسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!