وزیر ریلوے شیخ رشید بھی کورونا وائرس میں مبتلا

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

وفاقی وزیر برائے ریلوے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ترجمان وزارت ریلوے کے مطابق شیخ رشید میں بظاہر کورونا وائرس کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر نے انہیں 2 ہفتے تک خود ساختہ قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت کی ہے جس کے بعد شیخ رشید آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔اس سے قبل آج ہی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!