احساس ایمرجنسی پروگرام ‘ بلوچستان میں 5ارب72کروڑ روپے تقسیم

احساس ایمرجنسی پروگرام ‘ بلوچستان میں 5ارب72کروڑ روپے تقسیم

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کوئٹہ:احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ملک بھر میں 119ارب 3کروڑ روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں ،بلوچستان میں 4لاکھ سے زائد افراد میں 5ارب 72کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق ملک بھرمیں احساس پروگرام کے تحت 119 ارب3کروڑ روپےسے زائدتقسیم کی جاچکی ہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بلوچستان میں 5 ارب 72 کروڑ روپے 4لاکھ 72 ہزار سے زائد افراد میں تقسیم کی گئی، اس کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر میں 2 ارب 10 کروڑ روپے ،گلگت بلتستان میں 86 کروڑ روپے ،اسلام آباد میں 48 کروڑ روپے ،سندھ میں 36 ارب 10 کروڑ روپے ،خیبرپختونخوا میں 22 ارب 52 کروڑ روپے تقسیم کئے گئے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!