استنبول:ترکی میں سعودی قونصل خانے سے اغوا ئ کے بعد قتل ہونے والے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے بیٹوں نے والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔جمال خاشقجی کے بیٹے صالح نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم شہید والد کے قاتلوں کو معاف کرنے کااعلان کرتے ہیں، اس مقدس شب ہمارے ذہنوں میں اللہ کی آیت ہے۔صالح خاشقجی نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص معاف کر دے اور مفاہمت کر لے تو اس کا اجر اللہ دے گا۔یاد رہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی دو اکتوبر 2018 کو استنبول میں واقع سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہو گئے تھے جس کے
