پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 50 ہزار سے تجاوز کرگئے، اموات 1067 ہوگئیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز 50 ہزار سے تجاوز کرگئے، اموات 1067 ہوگئیں

سوشل اکاونٹس پر لنک بیجھیں

کورونا وبا جس نے دنیا بھر کے لاکھوں افراد و متاثر و ہلاک کردیا ہے وہ پاکستان میں بھی اپنے پنجے گاڑ رہی ہے اور اب تک یہاں 50 ہزار 694 لوگ متاثر جبکہ 1067 لوگ انتقال کرچکے ہیں۔ملک میں 26 فروری کو کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا اور اب تک تقریباً 3 ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے۔ابتدائی طور پر یعنی فروری کے آخری دنوں اور مارچ کے مہینے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کمی تھی اور یہ ایک ماہ سے زائد کے عرصے میں 2000 کے لگ بھگ تھے جبکہ اموات 26 تک پہنچی تھیں۔اس کے بعد اپریل کے مہینے میں وائرس کے کیسز آہستہ آہستہ بڑھنے شروع ہوئے اور 30 اپریل تک ملک میں کیسز 2 ہزار سے بڑھ کر ساڑھے 16 ہزار سے زائد تک پہنچ گئے جبکہ اموات بھی 385 تک ہوگئیں۔تاہم رواں ماہ مئی اس وائرس کے حساب سے ملک میں اب تک سب سے خطرناک رہا ہے اور گزشتہ 21 روز میں پاکستان میں 32 ہزار سے زائد کیسز اور 667 اموات کا اضافہ ہوا جو تشویش کا باعث ہے۔یہی نہیں بلکہ حکام کی جانب سے یہ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن ہٹانے کی وجہ سے آئندہ ہفتے یومیہ کیسز میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے۔خیال رہے کہ ملک میں کورونا وبا کا پہلا کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی مختلف پابندیاں لگائی گئی تھیں جو بعد ازاں لاک ڈاؤن میں تبدیل کردی گئی تھی اور ملک بھر میں کہیں مکمل تو کہیں جزوی لاک ڈاؤن کا یہ سلسلہ 8 مئی تک جاری رہا تھا جس کے بعد 9 مئی سے وزیراعظم نے اس لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کا اعلان کردیا تھا۔علاوہ ازیں اگر ملک میں مجموعی صورتحال کا جائزہ لیں تو اب تک 49 ہزار 621 لوگ متاثر ہوئے جس میں سے 1054 انتقال کرگئے جبکہ 15 ہزار 201 صحتیاب ہوگئے تو اس طرح 33 ہزار 366 فعال کیسز موجود ہیں۔سندھ میں مجموعی کیسز کی تعداد 19 ہزار 924 ہے جبکہ پنجاب میں 17 ہزار 382 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 155 جبکہ بلوچستان میں 3 ہزار 74 لوگوں کو یہ وائرس اپنا شکار کرچکا ہے۔اسلام آباد میں یہ تعداد 1326 ہے جبکہ گلگت میں 602 اور آزاد کشمیر میں 158 لوگ کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

error: Content is protected !!